ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لکھیم پور میں کسانوں کا قتل عام منصوبہ بند اور ان پر دہشت گردانہ حملہ تھا: ویمن انڈیا موؤمنٹ

لکھیم پور میں کسانوں کا قتل عام منصوبہ بند اور ان پر دہشت گردانہ حملہ تھا: ویمن انڈیا موؤمنٹ

Wed, 06 Oct 2021 10:23:32    S.O. News Service

نئی دہلی، 6؍اکتوبر  (ایس او نیوز؍پریس ریلیز) ویمن انڈیا موؤمنٹ  نے کسانوں پر غیر انسانی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک منصوبہ بند قتل عام اورکسان مظاہرین کے خلاف دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔ اس ضمن میں ویمن انڈیا موؤمنٹ کی قومی جنرل سکریٹری یاسمین اسلام نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کا قتل عام انتہائی ظلم اور انسانیت کے خلاف تھا۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ مرکزی وزیر اجئے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا اور ان کے ساتھی کسان مظاہرین پر اپنی گاڑیوں سے روند کر ان میں سے چار کو ہلاک کردیا اور بھاگ گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آشیش مشرا نے کسانوں پر گولی چلائی اور ایک کو ہلاک کردیا تھا۔ اتر پردیش میں آدتیہ ناتھ کی قیادت والی بی جے پی حکومت کی خراب حکمرانی کے خلاف اختلاف رائے کی آواز اور احتجاج کو دبانے کی کوشش کرتی رہی ہے۔ غنڈوں کا استعمال کرتے ہوئے کسانوں کے اختلاف اور تحریک کو دبانے کا ایک اور واقعہ ہے۔ پولیس نے کسانوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے غنڈوں کے ساتھ ہاتھ ملایا اور خواتین سمیت کسانوں کو گھسیٹ کر لے جایا گیا اور انہیں بے رحمانہ طور پر لاک اپ میں رکھا گیا۔ آدتیہ ناتھ کی بی جے پی حکومت پولیس،غنڈوں اور سخت قوانین کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے آئینی حقوق کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ ریاست میں ایک مطلق انتشار ہے جس میں سنگھی غندے مکمل طور پر معافی سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور لنچنگ، لوٹ مار اور لوگوں کو دھمکیا ں دے رہے ہیں۔ مرکزی وزیر اجئے شرما کے لیے شرم کی بات ہے جنہوں نے اس واقعے کو توڑ مروڑ کر کہا کہ کسانوں کی جانب سے پتھر پھینکنے کے باعث بے قابو گاڑی کے نیچے آکر ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ کئی ویڈیوز اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ گاڑیاں کسان مظاہرین کے پیچھے دوڑی تھیں۔ اجئے شرما اپنے بدمعاش بیٹے آشیش مشرا کو بچانے کیلئے اپنی وزرات کا غلط استعمال کررہے ہیں جو اس خوفناک قتل عام کا سرغنہ تھا۔ ویمن انڈیا موؤمنٹ کی قومی جنر ل سکریٹری یاسمین اسلام نے اس بات پر زور دیکر کہا ہے کہ آشیش شرما اور ان کے ساتھیوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور سپریم کورٹ کو اس واقعے کا از خود نوٹس لینا ہوگا۔ مرکزی وزیر اجئے شرما کو ان کے عہدے کا غلط کا استعمال کرنے پرفوری طور پر برطرف کیا جانا چاہئے۔ ویمن انڈیا موؤمنٹ کا صدر ہند سے مطالبہ کرتی ہے کہ چونکہ اتر پردیش میں انتشار ہے لہذا ریاست میں امن اور عام زندگی کو واپس لانے کیلئے ریاستی حکومت کو تحلیل کرنا چاہئے۔ 


Share: